حزب اللہ کی حکومت تشکیل پانے کے بعد امریکی امداد روک دی جائے گی: رپورٹ

لبنان کے نئے وزیر اعظم حسان دیاب

لبنان کے نئے وزیر اعظم حسان دیاب

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

لبنان کے نئے وزیر اعظم حسان دیاب (Hassan Diab) کی قیادت میں حزب اللہ کی حکومت کی تشکیل کے بعد امریکا، لبنان کے لیے تمام امداد روک دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی قومی سلامتی کے امور سے متعلق اخبار کی جانب سے جاری خصوصی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لبنان کے لیے امریکی امداد کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پائے جانے والے اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔ اب لبنان میں حسن دیاب کی سربراہی میں حزب اللہ کی حکومت کی تشکیل کے بعد مذکورہ امریکی امداد روک دی جائے گی۔ اخبار نے باور کرایا کہ امریکی انتظامیہ میں تمام لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ لبنان میں نئی حکومت ایران نواز حزب اللہ کے زیر کنٹرول ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ وزارت خارجہ نے کانگرس کو متنبہ کر دیا تھا کہ اگر امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم حزب اللہ کے ہاتھوں میں گئی تو لبنان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔

امریکی اخبار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کے مطابق سینیٹر ٹیڈ کروز (Ted Cruz)  نے لبنان میں آئندہ سفیر کے طور پر وزارت خارجہ کی امیدوار ڈورتھی شیا کی نامزدگی سے استفادہ کیا۔ اخبار کو حاصل ہونے والی تحریر میں ڈورتھی نے لکھا ہے کہ میں ہدایات کے مطابق امریکی قانون اور پالیسیوں پر عملدرآمد کی پابند ہوں۔ ان میں اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ امریکی امداد کسی طور بھی حزب اللہ یا کسی دوسری دہشت گرد جماعت کو فائدہ نہ پہنچائے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لبنان میں حال ہی میں منتخب ہونے والی حکومت نے ملک کو پہلے کسی بھی وقت سے زیادہ حزب اللہ کے قریب کر دیا ہے۔ اس کے ارکان ایسے افراد پر مشتمل ہوں گے جو اعلانیہ طور پر اس دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے احکامات تہران سے وصول کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply