نیوزی لینڈ میں 19 ستمبر کو عام انتخابات کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن

ویلنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن (Jacinda Ardern) نے ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد رواں سال 19 ستمبر کو ہو گا، عوام سے اپیل کروں گی کہ وہ حکومت کی حمایت کو جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئے تو اگلی حکومت میں معاشی صورتحال کو بہتر بنائیں گے، اس کے علاوہ عوام کو ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹنڈا آرڈرن (Jacinda Ardern) کو سست معیشت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، حکومتی سطح پر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بطور وزیر اعظم ان کی مقبولیت بھی کم ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیسٹنڈا آرڈرن (Jacinda Ardern) اپنی گرتی ساکھ کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ لیبر پارٹی کے لیے عام انتخابات جیتنا اب کی بار آسان نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں آخری انتخابات 2017 ء کو ہوئے جس کے بعد دوسری بار لیبر پارٹی نے حکومت بنائی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سمن بریجز (Simon Bridges) نے اعلان کیا ہے  کہ ان کی جماعت انتخابات لڑنے کے لیے بالکل تیار ہے اور وہ واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنا کر دکھائیں گے۔ سمن بریجز (Simon Bridges) کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کرائسٹ چرچ جیسا اندوہناک سانحہ پیش آیا، ہماری جماعت نے گن کلچر ختم کروانے کے لیے ایوان سے بل منظور کروایا۔

No comments.

Leave a Reply