امریکی معیشت میں بجٹ خسارہ ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا: کانگریشنل آفس کی رپورٹ

امریکی بجٹ خسارہ 2020ء میں ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا

امریکی بجٹ خسارہ 2020ء میں ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا

واشنگٹن ۔ ۔۔ نیوز ٹائم

ٹرمپ کے فیصلوں کے اثرات امریکی معیشت پر واضح ہیں۔  امریکی بجٹ خسارہ 2020ء میں ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، اس سے قبل امریکی معیشت کو 2012ء میں ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریشنل بجٹ آفس کی رپورٹ کے تحت اگر اخراجات کا سلسلہ یہی رہا تو توقع کی جا رہی ہے کہ 2030ء تک قومی خسارہ 31.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نصف سے زیادہ خسارہ پالیسی سازوں کے حالیہ ٹیکس میں کٹوتیوں اور اخراجات میں اضافے اور فنڈز لینے کے باعث ہوا۔ معاشی منظر کشی کرتے ہوئے کانگریشنل بجٹ آفس نے بتایا کہ مالی سال کے دوران امریکی معیشت 2.2 فیصد تک بڑھے گی جبکہ امریکی صدر نے 3 فیصد دعوی کیا تھا۔ وفاقی بجٹ کمیٹی کے صدر نے کہا کہ رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایک کھرب ڈالر کا خسارہ فخر کرنے کا سنگ میل نہیں ہے، ہم آنے والی نسلوں کے اوپر ناقابل یقین بوجھ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply