وزیر اعظم عمران خان نے قرضے اتارنے کیلئے ریاستی اداروں کے حصص بیچنے کی منطوری دے دی گئی

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

قرضے اتارنے کے لیے ریاستی اداروں کے حصص بیچنے کی منطوری دے دی گئی ہے۔ پاور پلانٹس کی نیلامی اور 2 کمپنیوں کی فروخت سے 4 کھرب کے لگ بھگ رقم حاصل ہو گی، وزیر اعظم نے عمران خان نے رقم عوامی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے 2 پاور پلانٹس کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 12 فرموں کو پری کوالیفائڈ کر لیا۔ او جی ڈی سی اور پی پی ایل کے حصص کی فروخت کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، نجکاری بورڈ خسارے میں چلنے والی سرکاری ملکیتی 27 جائیدادوں کی کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کی بھی منظوری دی۔  ان تمام اثاثوں کے لیے 6.7 ارب روپے کی محفوظ قیمت بھی مقرر کر دی۔  مالیاتی مشریوں نے صرف ایک جائیداد کی قیمت کا تخمینہ 5 ارب روپے لگایا ہے، جبکہ باقی 26 اثاثوں کی مالیت 1.7 ارب روپے بتائی گئی ہے۔  پاور پلانٹس کی نیلامی اور دو کمپنیوں کی فروخت سے 4 کھرب کے لگ بھگ رقم حاصل ہو گی۔ جس سے بجٹ خسارہ پورا کرنے میں مدد لی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان یہ تمام اثاثے عوامی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جن میں 14 ارب روپے یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومت کا 1400 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا تھا۔

یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں مجموعی سرکاری قرضے میں 9.3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا  جبکہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3.7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے۔ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ 2.6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا، زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا۔ بتایا گیا کہ ن لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کو زرمبادلہ کے مستحکم دخائر ملے، 2013 ء میں ن لیگ نے حکومت بنائی تو زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھے۔ سال 2018 ء میں تحریک انصاف کی حکومت کو 16 ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ذخائر ملے،  مالی سال 2013 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز تھے، سال 2014 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 14 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز تھے، سال 2015 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 69 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز تھے۔ سال 2016 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے،  سال 2017 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز تھے، سال 2018 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز تھے، سال 2019 ء میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز تھے، رواں سال جولائی کے مہینے میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 95 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز تھے۔

No comments.

Leave a Reply