بافٹا: پہلی عالمی جنگ پر مبنی فلم ’1917‘ ایوارڈ جیت لیا

نائنٹین سیونٹین کے ڈائریکٹر سام مینڈیز، پروڈیوسر  پی پا اور سکرین رائٹر کرسٹی  ولسن  ونر برٹش ایوارڈ

نائنٹین سیونٹین کے ڈائریکٹر سام مینڈیز، پروڈیوسر پی پا اور سکرین رائٹر کرسٹی ولسن ونر برٹش ایوارڈ

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

نائنٹین سیونٹین نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کے بافٹا ایوارڈ جیت لیے، بہترین اداکار کے اعزاز جوکر (Joker) کے یاکین فونکس (Joaquin Phoenix)  کے حصے میں آیا جبکہ رِینی زیل ویگر (Renée Zellweger) بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلے ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں ہوئی۔ ریڈ کارپٹ پر فلم اور ٹی وی کے معروف ستاروں نے جلوے بکھیرے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے بھی ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔

جنگ عظیم اول کی کہانی پر مبنی فلم 1917 نے دی آئرش مین (The Irishman) ، جوکر (Joker)، ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ (Once Upon a Time … in Hollywood) اور پیراسائٹ (Parasite) کو شکست دے کر بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ جیتا۔ 1917کے ڈائریکٹر سام مینڈیز (Sam Mendes) کے حصے میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ آیا۔ انہوں نے مارٹن اسکورسیسی (Martin Scorsese) اور کوئنٹن ٹرن ٹینو (Quentin Tarantino) جیسے ہدایت کاروں کو شکست دی۔ بہترین اداکار کا بافٹا ایوارڈ جوکر (Joker) کے یاکین فینکس (Joaquin Phoenix) نے حاصل کیا۔ ان کے مقابلے میں لیونارڈو ڈی کیپریو (Leonardo DiCaprio) ، ایڈم ڈرائیور (Adam Driver) ، ٹیرون ایگرٹن (Taron Egerton) اور جوناتھن پرائس (Jonathan Pryce)  تھے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رینی زیل ویگر (Renée Zellweger) کو جوڈی (Judy) میں یادگار کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ رینی (Renée Zellweger) نے جیسی بکلے (Jessie Buckley) ، اسکارلیٹ جوہانسن(Scarlett Johansson) ، سیوئرس رونن (Saoirse Ronan)  اور چارلیز تھیرون (Charlize Theron) کو شکست دے کر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

No comments.

Leave a Reply