پاکستان، چین، روس، ترکی اور ایران پر مبنی مضبوط اتحاد بنانے کی کوششیں شروع

پاکستان، چین، روس، ترکی اور ایران پر مبنی مضبوط اتحاد بنانے کی کوششیں شروع

پاکستان، چین، روس، ترکی اور ایران پر مبنی مضبوط اتحاد بنانے کی کوششیں شروع

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان، چین، روس، ترکی اور ایران پر مبنی مضبوط اتحاد بنانے کی کوششیں شروع۔ تفصیلات کے مطابق خطے میں ایک نیا اتحاد بنانے کیلئے باقاعدہ آواز بلند کر دی گئی ہے۔  خطے کے نئے اتحاد کیلئے پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے 5 ممالک پر مبنی بلاک کے قیام کی تجویز پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ 5 رکنی بلاک سے خطے کے مسائل کے حل میں مدد اور تعاون بڑھے گا۔ ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید  علی حسینی کا کہنا تھا کہ خطے کے بہتر مستقبل کے لیے پاکستان، ترکی، روس، چین، ایران پر مبنی بلاک بنایا جا سکتا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے فورم سے پاکستان، ایران کو معاشی ترقی کے حوالے سے موزوں مواقع مل رہے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ گوادر، چابہار کے درمیان ریل نیٹ ورک سے خطے میں معاشی ترقی کا آغاز ہو گا۔ یہاں واضح رہے کہ جہاں اب ایران کی جانب سے پاکستان، ترکی، روس، چین، ایران پر مبنی بلاک بنانے کی تجویز سے قبل چند مسلم ممالک کا بلاک بنانے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ملائیشیا سمٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ تجویز دی گئی تھی کہ پاکستان، ترکی، قطر، ملائیشیا اور ایران پر مبنی مسلم ممالک کا ایک نیا بلاک بنایا جائے، تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مخالفت کی وجہ سے اس بلاک کی قیام تاحال عمل میں نہیں آ سکا۔ جبکہ اب ایک نئے بلاک کے قیام کا مشورہ دیا گیا ہے جس میں 2 غیر مسلم ممالک چین اور روس کو شامل کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اس بلاک کی تشکیل سے یہ تمام ممالک ایک دوسرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر  سکتے ہیں۔ تاہم فی الحال اس تجویز کے حوالے سے سے سوائے ایران کے، کسی دوسرے ملک نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

No comments.

Leave a Reply