آسکرز ایوارڈز 2020: لاس اینجلس میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

لاس اینجلس میں 92ویں  آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

لاس اینجلس میں 92ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لاس اینجلس میں 92ویں  آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کو چارچاند لگانے کے لیے ہالی ووڈ کے معروف ستاروں کی کہکشاں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتر آئی۔ آسکر ایوارڈز میں بلاک بسٹر فلم  جوکر 11 نامزدگیوں کے ساتھ فیورٹ قرار دی جا رہی ہے جبکہ  دی آئرش مین  (The Irishman) ،  1917  اور  ونس اپان آ ٹائم ان (Once Upon a Time In) ہالی ووڈ 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسری پسندیدہ فلموں میں شامل ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ  جوجو ریبٹ (Jojo Rabbit) ، لٹل ویمن (Little Women) ، میرج سٹوری (Marriage Story) اور پیراسائٹ (Parasite) 6 کیٹگریوں میں نامزد کی گئی ہیں۔

آسکر ایوارڈ کی پروقار تقریب دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں براہ راست دکھائی جائے گی جس کے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر سے میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی اس گرینڈ ایونٹ کی کوریج کے لیے لاس اینجلس پہنچ چکی ہے۔ اس مرتبہ بہترین لیڈنگ اداکار کے ایوارڈ کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو (Leonardo DiCaprio) ، اینٹونیو بینڈرس (Antonio Banderas) ، ایڈم ڈرائیور (Adam Driver) ، جوکوئن فیونکس (Joaquin Phoenix) اور جوناتھن پرائس (Jonathan Pryce) شامل ہیں جبکہ بہترین لیڈنگ اداکارہ کی فہرست میں شارلیز تھرون (Charlize Theron) ، سنتھیا اریوو (Cynthia Erivo) ، سکارلٹ جانسن (Scarlett Johansson) ، سوریس رونان (Saoirse Ronan) اور رینی ذیلویگر (Renee Zellweger) کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سپورٹنگ کرداروں، اینی میٹڈ فلم (Animated movie) ، سینما ٹو گرافی (Cinematography) ، کاسٹیوم ڈیزائن (Costume Design) ، بہترین ڈاکیومنٹری (Best Documentary) ، بہترین ڈاکومنٹری شارٹ سٹوری (Best Documentary Short Story) ، فلم ایڈیٹنگ، انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے فرانس، سائوتھ کوریا، سپین، نارتھ میکڈونیا  اور پولینڈ کی فلمیں نامزد ہوئی ہیں۔ اس بار پاکستان سے کوئی بھی فلم آسکرز کے لیے نامزد نہیں ہو پائی دوسری جانب پڑوسی بھارت سے بھی کسی فلم کو آسکرز کے لیے نامزد نہیں کیا گیا۔ نمائندہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرن میکنس (Erin McInnes) کا کہنا تھا کہ ورلڈ شوبز انڈسٹری میں آسکرز سب سے معتبر سمجھا جاتا ہے،  جو فنکار اور تکنیک کار اس ایوارڈ کو جیتنے کے بعد فخر محسوس کرتے ہیں اور انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے  وہیں آسکرز کے لیے نامزد ہونا بھی کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔اس مرتبہ جیوری نے فلم کے مختلف شعبوں میں جن فلموں اور ان سے وابستہ فنکاروں اور تکنیک کو نامزد کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply