ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم شروع

ایران میں  اکیس  فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گےِ

ایران میں اکیس فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گےِ

تہران  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی انتخابی مہم شروع ہو گئی ہے۔ ایران کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اہل امیدواروں کی انتخابی مہم جمعرات سے شروع ہو گئی اور 20 فروری کو ختم ہو جائے گی۔ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے 11ویں دور کے الیکشن کے لئے 21 فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گےِ،جن میں 7 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ آئین کی نگران کونسل کے ترجمان عباس کدخدائی (Abbas-Ali Kadkhodaei) نے کہا کہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی تعداد 7000 سے زیادہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply