شمالی کوریا نے جوہری سرگرمی جاری رکھی ہوئی ہے: امریکی تھنک ٹینک

نیونگ بیون  جوہری تحقیقی تنصیب کی پیر اور منگل کے روز کھینچی گئیں سیٹلائیٹ تصاویر

نیونگ بیون جوہری تحقیقی تنصیب کی پیر اور منگل کے روز کھینچی گئیں سیٹلائیٹ تصاویر

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کی ایک جوہری تنصیب میں جاری سرگرمی کی علامات کی تصدیق کر لی ہے۔ مرکز برائے تزویراتی اور بین الاقوامی مطالعات نے نیونگ بیون (Yongbyon) جوہری تحقیقی تنصیب کی پیر اور منگل کے روز کھینچی گئیں سیٹلائیٹ تصاویر کے تجزیئے کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اِن تصاویر میں جوہری ایندھن کی پیداوار کی ایک تنصیب کے نزدیک ریلوے لائن پر تین خصوصی بوگیاں نظر آ رہی ہیں۔ ان پر بظاہر تیل کے ڈبے اور ایک شپنگ کنٹینر (shipping container) لے جایا جا رہا ہے۔ مذکورہ تحقیقی مرکز کے مطابق اتوار کی تصاویر میں بوگیاں نہیں دیکھی گئی تھیں۔ ماضی میں اِن بوگیوں کا تعلق تابکار مواد کی نقل و حمل سے تھا۔ تحقیقی مرکز کے تجزیہ کاروں نے اِس امکان کی نشاندہی کی ہے کہ شمالی کوریا مائع یا ٹھوس تابکار فضلے کو باہر لے جانے کیلئے بوگیاں استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا اِس کا تعلق اس نئے تزویراتی ہتھیار سے ہے یا نہیں جس کا شمالی کوریا نے حوالہ دیا تھا، لیکن اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تنصیب پر سرگرمی جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply