مصر کی آبادی 100 ملین سے تجاوز

مصر کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی 100 ملین سے تجاوز کر گئی

مصر کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی 100 ملین سے تجاوز کر گئی

قاہرہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی 100 ملین سے تجاوز کر گئی۔ مصر عرب دنیا میں سب سے زیادہ گھنی آبادی والا ملک ہے۔  براعظم افریقہ میں گھنی آبادی کے لحاظ سے مصر کا نمبر تیسرا ہے۔ مصر کے محکمہ شماریات کے سربراہ میجر جنرل خیرت برکات (Khairat Barakat) نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا 2019 ء کے دوران مصر میں آبادی بڑی تیزی سے بڑھی ہے۔216 دن کے دوران آبادی میں 10 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مصر نے 2017 ء میں مردم شماری کی تھی۔ اس وقت ملک کی آبادی 95 ملین پائی گئی تھی۔ تین عشرے قبل مصریوں کی تعداد 57 ملین تھی۔

مصر کی آبادی میں اضافہ ایسے ماحول میں ہو رہا ہے جبکہ صدر عبد الفتاح السیسی (Abdel Fattah Al-Sisi) نے بڑھتی ہوئی آبادی کو ملک کا اہم چیلنج قرار دے رکھا ہے۔ مصری صدر ایک سے زیادہ مرتبہ عوام سے خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اپیل کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم مصطفی مدبولی (Mostafa Madbouly) نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آبادی میں اضافے کی شرح کو کنٹرول کرنا قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply