سمندری طوفان ڈینس برطانوی ساحلوں سے ٹکرا گیا

شمالی علاقوں میں طوفانی  ہوائوں کے ساتھ بارش سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں

شمالی علاقوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سمندری طوفان کیارا (Storm Ciara) کے بعد ایک اور سمندری طوفان ڈینس (Storm Dennis) برطانوی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان ڈینس (Storm Dennis) ، کیارا (Storm Ciara) سے زیادہ تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ سکاٹ لینڈ اور ویلز سمت برطانیہ کے اکثر شمالی علاقوں میں طوفانی  ہوائوں کے ساتھ بارش سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں امبر وارننگ اور ییلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ یارکشائر میں ہنگامی صورتحال کے باعث فوج کو طلب کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی شہر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ رائل ائیر فورس کے ہیلی کاپٹرز سیلابی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ طوفان کے باعث پورے ملک میں ریلوے اور طیاروں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ اب تک سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ شمالی علاقوں کو جانے والی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان ڈینس (Storm Dennis) ، کیارا (Storm Ciara) سے زیادہ تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔  اس لیے اکثر شہروں میں ٹائون ہالز کو بے گھر ہونے والے افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply