پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (António Guterres) نے کہا ہے کہ پاپاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ترکی کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے۔ پاکستان آے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (António Guterres) نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکا ہیں، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کئے۔

انتونیو گوتریس (António Guterres) نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے، پاکستان اور ایران دنیا بھرمیں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔   سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہیں چھوڑنا ہوگا، عالمی برادری کو اب افغانستان کے مسئلے پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس (António Guterres) کی پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی  اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کے سلسے میں بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا حل بہت پیچیدہ ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے  دوران کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل آسان نہیں ہے، افغان متحارب دھڑوں کو ایک میز پر بٹھانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدہ افغان دھڑوں میں مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا، امن عمل میں افغانستان کے ہمسائیوں کا بھی بڑا کردار ہے۔ زلمے خلیل زاد کا مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ امریکا طالبان معاہدے کے نتیجے میں نئے پاک افغان تجارت تعلقات شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  پاکستان میں دہشت گردوں کے اب کوئی ٹھکانے نہیں رہے ہیں، پاکستان کے عوام کے لیے گزشتہ بیس سال مشکلات کا شکار رہے، تمام مشکلات کے باوجود پاکستان اور عوام نے افغان مہاجرین کی مدد کی، فراخ دلی کا بینک بیلنس سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ، افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے بہت کوشش کی ہے اور افغان عوام نے چالیس سال میں بہت سی مشکلات برداشت کیں، افغان مسئلے کے حل پر حکومت اور سیکورٹی فورسز کا موقف یکساں ہے۔

No comments.

Leave a Reply