جاپانی جی ڈی پی کی شرح میں 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 1.6 فیصد کمی

جاپانی جی ڈی پی کی شرح میں 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 1.6 فیصد کمی

جاپانی جی ڈی پی کی شرح میں 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 1.6 فیصد کمی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان نے کہا ہے کہ 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار 1.6 فیصد کم ہو کر 5 سال کی کم ترین سطح پر رہی،  اس کی وجہ ٹیکسوں میں اضافہ اور سمندری طوفانوں سے پیدا صورتحال ہے۔ قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2019ء کے دوران حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور اس عرصے میں آنے والے سمندری طوفانوں کے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے ملکی مجموعی قومی پیداوار میں تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ توقع سے زیادہ کمی اور پانچ سال کے عرصے میں کسی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی کم ترین سطح ہے۔ اس سے قبل 2014 ء میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث دوسری سہ ماہی اپریل تا جون 2014  کے دوران ملکی جی ڈی پی کی شرح میں 1.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply