سمندری طوفان ڈینس سے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم، ہر شے تہس نہس

سمندری طوفان ڈینس نے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم

سمندری طوفان ڈینس نے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سمندری طوفان ڈینس (Storm Dennis)  نے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ طوفانی ہوائوں کے سامنے کوئی چیز نہ ٹھہر سکی۔ 7 دنوں میں دوسرا طوفان آنے پر برطانوی شہری شدید پریشان ہو گئے۔ پہلے طوفان کیرا  (Storm Ciara) نے تباہی مچائی، رہی سہی کسر  طوفان ڈینس  (Storm Dennis)نے مٹائی۔ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی طوفانی ہوائوں نے ہر شے کو تہس نہس کر دیا۔ تیز بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے اور سیلابی پانی ملحقہ علاقوں میں داخل ہو گیا۔  جنوبی ویلز میں خوفناک سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ویلز میں ہی مچائی ہے، جہاں سڑکیں ندی نالوں میں بدل چکی ہیں۔

ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اوراب تک سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ لیکن برطانوی حکومت نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گھر کو تباہی سے نہیں بچایا جا سکے گا۔ طوفان ڈینس (Storm Dennis) کے باعث آمد و رفت کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔ مختلف ایئر پورٹس پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جبکہ ٹرین سروس بھی شدید متاثر ہے۔ برطانیہ بھر میں 300 سے زائد سیلابی وارننگز جاری کی گئی ہیں، 5 وارننگز سنگین نوعیت کی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

No comments.

Leave a Reply