کیمرون کے گائوں پر حملہ 26 افراد ہلاک 100 سے زیادہ زخمی

کیمرون کے گائوں نٹمبو میں مذکورہ واقعہ پیش آیا ہے

کیمرون کے گائوں نٹمبو میں مذکورہ واقعہ پیش آیا ہے

کیمرون ۔۔۔ نیوز ٹائم

افریقی ملک کیمرون کے گائوں پر حملے کے دوران 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا کہ کیمرون کے گائوں نٹمبو (Ntumbaw) میں مذکورہ واقعہ پیش آیا ہے اس بارے میں مقامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ نٹمبو (Ntumbaw) میں مرنے والے افراد میں نصف تعداد بچوں کی تھی جبکہ کچھ متاثرین کو زندہ جلا دیا گیا۔ تاہم اب تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن ایک اپوزیشن جماعت نے اس کا ذمہ دار فوج کو ٹھہرایا ادھر خطے میں 3 سال سے علیحدگی پسندوں سے لڑنے والی کیمرون کی حکومت نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ہیومینٹیرین کوآرڈینین ایجنسی اوچا (OCHA) کے ایک عہدیدار جیمس نونان (James Nunan)نے بتایا  کہ مارے گئے افراد میں ایک حاملہ خاتون بھی تھی انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 14 بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، جن میں سے 9 کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے سے مقامی آبادی سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جس گروپ نے بھی یہ حملہ کیا ہے اس سے دھمکی دی ہے کہ آگے مزید تشدد ہو گا،  اس کے علاوہ جن لوگوں سے ہماری بات ہوئی وہ بہت صدمے میں ہیں اور وہ اس کو تسلیم نہیں کر رہے۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے حملے کے لیے حکومت اور ملک کی سیکورٹی فورسز کے سربراہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے  اس کے ساتھ ساتھ علیحدگی تحریک کے اہم رہنما اگبور مبلا ( Agbor Mballa)نے بھی ریاستی دفاعی فورسز کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

تاہم فرانسیسی نشریاتی ادارے نے جب اس معاملے پر فوجی حکام سے پوچھا تو انہوں نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔ واضح رہے کہ 2017 ء میں مظاہروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈائون کے بعد مسلح علیحدگی پسند گروپس نے جنم لیا۔ علیحدگی پسندوں نے ایک نئی ریاست جسے وہ امبازونیا (Ambazonia) کہتے ہیں اس کی آزادی کا اعلان کیا لیکن کیمرون کے صدر پال بیا (Paul Biya)نے ان گروپس کو دہشت گرد قرار دیا۔ تاہم اس لڑائی کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور کم از کم 70 ہزار لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply