سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات دینے والی 7 خواتین

اقوام متحدہ کی جانب سے مذکورہ فہرست رواں ماہ 11 فروری کو عالمی یوم سائنس برائے خواتین و لڑکیوں کے موقع پر شائع کی گئی

اقوام متحدہ کی جانب سے مذکورہ فہرست رواں ماہ 11 فروری کو عالمی یوم سائنس برائے خواتین و لڑکیوں کے موقع پر شائع کی گئی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین سے متعلق ذیلی تنظیم (یو این ویمن) نے ہر سال منائے جانے والے خواتین اور لڑکیوں کے سائنسی عالمی دن کے موقع پر نمایاں خدمات سرانجام دینے والی سائسندان خواتین کی فہرست شائع کر دی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مذکورہ فہرست رواں ماہ 11 فروری کو عالمی یوم سائنس برائے خواتین و لڑکیوں کے موقع پر شائع کی گئی، جس میں ایران اور چین سمیت دنیا کے 7 ممالک کی خواتین کو شامل کیا گیا۔ اقوام متحدہ ہر سال 11 فروری کو عالمی یوم سائنس برائے خواتین مناتا ہے، اس دن کو منانے کا آغاز 2015 ء میں ہوا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد سائنس کے میدان میں خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کے لیے سائنسی دنیا میں مزید بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں سائنس کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے افراد میں سے 30 فیصد خواتین ہیں اور آنے والے وقت میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔ اقوام متحدہ نے کئی عالمی تنطیموں اور متعدد ممالک کی حکومتوں کے تعاون سے سائنس کے میدان میں خواتین و لڑکیوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بھی مہم شروع کر رکھی ہے۔ خواتین کی جگہ لیبارٹری ہے کے عنوان سے یو این ویمن کے تحت جاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کو سائنس کے میدان میں مواقع فراہم کرنا ہے۔ سائنس کی دنیا میں خواتین کی تعداد بڑھانے اور خواتین میں جذبہ بیدار کرنے کے لیے ہی اقوام متحدہ نے رواں برس سائنس کی مدد سے دنیا کو تبدیل کرنے والی خواتین کی فہرست بھی جاری کی۔

سائنس کی مدد سے دنیا کو تبدیل کرنے والی خواتین کی فہرست میں مجموعی طور پر 7 خواتین کو شامل کیا گیا ہے اور ان میں سے ایران کی ایک ماہر ریاضی دان خاتون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں ایران کے علاوہ چین، جنوبی افریقہ، امریکا، پولینڈ، برازیل اور ایتھوپیا کی سائنسدان خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں ایران کی ماہر ریاضی دان مریم خوارزمی (Maryam Mirzakhani) ، ایتھوپیا کی ماہر حشریات سیگنت کولیمو (Segenet Kelemu) ، برازیل کی ماہر فزکس مارشیا باربوسا (Marcia Barbosa) ، پولینڈ کی کیمیادان میری کری (Marie Curie) ، امریکی ریاضی دان کیتھرائن جانسن (Katherine Johnson) ، چین کی سائنسدان تو یویو (Tu Youyou) اور جنوبی افریقہ کی فوڈ سیکیورٹی سائنسدان کیارا نرگھن (Kiara Nirghin) شامل ہیں۔

تو یویو – چین (Tu Youyou)

تو یویو – چین

تو یویو – چین

چین کی قدیم دوائیوں کی مدد سے ملیریا کا علاج دریافت کرنے والی 89 سالہ سائنسدان ماہر طب تو یویو (Tu Youyou) کو فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

کیارا نرگھم – جنوبی افریقہ     (Kiara Nirghin)

کیارا نرگھم - جنوبی افریقہ

کیارا نرگھم – جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کی فوڈ سیکیورٹی ماہر، مجد اور پبلک اسپیکر 19 سالہ کیارا نرگھم (Kiara Nirghin) کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کیتھرائن جانسن ، امریکا   (Katherine Johnson)

کیتھرائن جانسن ، امریکا

کیتھرائن جانسن ، امریکا

امریکا کی ماہر ریاضی دان کیتھرائن جانسن (Katherine Johnson) کو بھی دنیا کو بدلنے والی خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

میری کری – پولینڈ   (Marie Curie)

میری کری – پولینڈ

میری کری – پولینڈ

یورپی ملک پولینڈ کی آنجھانی کیمیادان میری کری (Marie Curie)بھی اقوام متحدہ کی فہرست کا حصہ ہیں۔

مارشیا باربوسا – برازیل (Marcia Barbosa)

مارشیا باربوسا – برازیل

مارشیا باربوسا – برازیل

برازیل کی ماہر طبیعات مارشیا باربوسا (Marcia Barbosa) کو بھی یو این ویمن کی فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سیگنت کولیمو – ایتھوپیا (Segenet Kelemu)

مارشیا باربوسا – برازیل

مارشیا باربوسا – برازیل

افریقی پسماندہ ملک ایتھوپیا کی ماہر حشریات سیگنت کولیمو (Segenet Kelemu)کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مریم میرزا خانی – ایران (Maryam Mirzakhani)

مریم میرزا خانی – ایران

مریم میرزا خانی – ایران

ایران کی آنجھانی ماہر ریاضی دان مریم خوارزمی (Maryam Mirzakhani)بھی یو این ویمن کی فہرست کا حصہ ہیں، وہ 2017 ء میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply