ایران میں پارلیمانی انتخابات کیلئے سیاسی گہماگہمی عروج پر

ایران میں 21 فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے

ایران میں 21 فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کا آخری روز سیاسی پارہ ہائی ہو گیا، تہران، مشہد (Mashhad) ، اصفہان (Isfahan) ، قم (Qom) ، زاہدان (Zahdan) ، کرمان (Kerman) اور گرگان (Gurgaon) سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام انتخابی مہم میں شریک ہیں او13 فروری کو اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ایران میں انتخابی مہم فروری سے شروع ہوئی جو 20 فروری کی صبح ختم ہو جائے گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے 11ویں دور کے الیکشن کے لئے 21 فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کر کے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔ ایران کی 11ویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں 7000 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسری جانب ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنائی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی بلند ترین شرح کے حصول پر زور دیا ہے تاکہ امریکہ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ کلمات تہران میں ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ خامنائی نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف مذموم عزائم بھی خاک میں مل جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply