گھوسٹ شپس، کہانیاں اور حقیقت

ایم وی آلٹا

ایم وی آلٹا

نیوز ٹائم

ایم وی آلٹا (MV Alta)

ایم وی آلٹا (MV Alta) نامی یہ بحری جہاز اسی ہفتے آئرلینڈ کے ساحلوں پر پہنچا۔ یہ جہاز سن 2018 ء میں خراب ہو گیا تھا اور اس کے عملے نے اسے سمندر میں لاوارث چھوڑ دیا تھا۔  یہ لاوارث بحری جہاز ایک سال سے بھی زائد عرصے تک بحر اوقیانوس میں ہزارہا میل کا سفر کرتا ہوا آخر آئرلینڈ کے ایک ساحل تک پہنچا۔

ایم وی آلٹا

ایم وی آلٹا

فلائنگ ڈچ مین    (Flying Dutchman)

کیپٹن ہینڈرک فان ڈیر ڈیکن (Captain Hendrick Van der Decken)  کا ذکر افسانوں میں ملتا ہے اور انہیں ڈچ مین (Flying Dutchman) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 1641ء میں ایمسٹرڈم سے ایسٹ انڈیز کا سفر شروع کیا تھا اور اس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں لوٹے تھے۔ کہانی کے مطابق ان کا جہاز ہمیشہ کے لیے اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے ڈوب گیا تھا۔ فلائنگ ڈچ مین (Flying Dutchman) کو توہم پرست جہاز مستقبل کی مشکلات کی ایک علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

فلائنگ ڈچ مین

فلائنگ ڈچ مین

شمالی کوریا کی کشتیاں

جاپان نے حالیہ برسوں میں اپنے ساحلوں سے لاوارث جہازوں اور کشتیوں کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔ ان میں سے زیادہ تر بحری جہاز شمالی کوریا سے آئے تھے۔ ان میں سے کچھ میں تو عملے کے افراد زندہ حالت میں بھی ملے جبکہ زیادہ تر لاشیں موجود تھیں۔ کچھ پر شبہ تھا کہ وہ شائد شمالی کوریا سے فرار ہو کر جاپانی پانیوں میں پہنچے تھے۔ دیگر کے بارے میں سوچا گیا کہ شائد وہ مچھیرے تھے، جو سمندر میں بہت آگے تک نکل گئے تھے۔

شمالی کوریا کی کشتیاں

شمالی کوریا کی کشتیاں

ریئون ان مارو   (Ryou-Un Maru)

امریکی ساحلی محافظین نے جاپانی لاوارث جہاز ریئون ان مارو (Ryou-Un Maru) کو اپریل 2012ء میں الاسکا کے ساحلوں کے قریب تباہ کر دیا تھا۔ یہ جہاز 2011ء میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد لہروں کی نذر ہو گیا تھا۔ یہ جہاز ایک سال تک بحرالکاہل میں بھٹکتا رہا تھا۔

ریئون ان مارو

ریئون ان مارو

سمندر میں لاپتہ،  نینا (Niña) نامی بادبانی کشتی (sailboat)

نینا (Niña) نامی بادبانی کشتی (sailboat)  کی لمبائی 15 میٹر کے لگ بھگ تھی۔ یہ کشتی 2013ء میں نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کے سفر کے دوران بحر تسمان (Tasman Sea) میں اچانک غائب ہو گئی تھی۔ اس پر کشتی کے مالک ڈیوڈ ڈائچ (David Dyche) ، ان کی اہلیہ، ان کا ایک بیٹا اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ یہ ڈیوڈ (David Dyche) کی والدہ کیرل ڈائچ (Carol Dyche)  ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کی بادبانی کشتی (sailboat)  کی ایک تصویر کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

نینا نامی بادبانی کشتی

نینا نامی بادبانی کشتی

سیم رتولنگی پی بی سولہ سو (Sam Ratulangi PB 1600)

انڈونیشیا کا جہاز سیم رتولنگی سولہ سو (Sam Ratulangi PB 1600) اگست 2018ء میں پراسرار طور پر میانمار کے شہر ینگون کے ساحلی علاقے سے ملا تھا۔ میانمار کی نیوی کے مطابق 177 میٹر طویل اس مال بردار جہاز کو کسی کشتی کی مدد سے بنگلہ دیش میں کسی شپ بریکنگ یارڈ تک پہنچایا جا رہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے وہ تاریں ٹوٹ گئیں، جن کی مدد سے اسے کھینچا جا رہا تھا۔ اس موقع پر 13 رکنی انڈونیشی عملے نے اسے لاوارث چھوڑ دیا تھا۔

سیم رتولنگی پی بی سولہ سو

سیم رتولنگی پی بی سولہ سو

ایم وی لوبوو اورلووا (MV Lyubov Orlova)

ایک سو میٹر لمبے اس جہاز لوبوو اورلووا (MV Lyubov Orlova)  کو سابق یوگوسلاویہ (Yugoslavia)  میں بنایا گیا تھا۔ اس کا نام سابق سوویت یونین کی ایک اداکارہ کے نام پر رکھا گیا۔ 2010ء میں اس جہاز کو شمالی امریکا کے جزیرے نیو فانڈلینڈ (Newfoundland) سے کھینچ کر جزائر ڈومینیک (Dominican Islands) کی جانب لایا جا رہا تھا۔ اسی دوران تاریں ٹوٹ گئی تھیں۔ اس کے بعد عملے نے اسے ایک دن کے لیے وہیں چھوڑ دیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گیا تھا۔

جہاز لوبوو اورلووا

جہاز لوبوو اورلووا

No comments.

Leave a Reply