تیونس میں النھضہ پر مشتمل مخلوط حکومت کا قیام

تیونس میں نامزد وزیر اعظم الیاس الفخفاح

تیونس میں نامزد وزیر اعظم الیاس الفخفاح

تونس ۔۔۔ نیوز ٹائم

عرب ملک تیونس میں نامزد وزیر اعظم الیاس الفخفاح (Elyes Fakhfakh)  مسلسل ایک ماہ تک مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور مذاکرات کے بعد حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تیونس کی نئی حکومت میں مذہبی سیاسی جماعت ‘تحریک النہضہ’ (Ennahda) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تیونس کے صدر نے ایک ماہ قبل الیاس الفخفاح (Elyes Fakhfakh)  کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی جس کے بعد انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ جوڑ توڑ شروع کر دیا تھا۔

الفخفاخ (Elyes Fakhfakh) نے کہا کہ نئی حکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں، سینیر آزاد رہنمائوں اور سیاسی شخصیات کے ایک وسیع اتحاد پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت تمام تیونسی طبقات کی نمائندگی کرے گی۔ ہمارے پیش نظر عوام کی فلاح و بہبود اور تیونسی عوام کے اعتماد کی بحالی کا مشن ہو گا جس کے لیے نئی حکومت مسلسل جدوجہد کرے گی۔ وزیر اعظم الفخفاخ (Elyes Fakhfakh) کی کابینہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 29 وزرا کو وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔ اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ (Ennahda)  کو کابینہ میں 7 وزارتیں دی گئی ہیں۔ ان میں بعض سابقہ حکومت میں بھی وزارتوں پر فائرز رہے ہیں۔ عبداللطیف الماکی (Abdullatif Almalki) کو صحت وزارتیں دی گئی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے 3 وزارتیں حاصل کیں۔ تحیا تیونس (Tahya Tounes)  اور عوامی تحریک (Awami Tahreek)  کو دو دو وزارتیں دی گئی ہیں۔ حزب البدیل (El Badil)  اور ندا تیونس (Nada Tunis) کو ایک ایک وزارت دی گئی۔ دیگر وزاریتں آزاد ارکان کو دی گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply