امریکا کے مشرق وسطی امن منصوبے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج

ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امن منصوبے کو مسترد کر دیا

ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امن منصوبے کو مسترد کر دیا

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے مشرق وسطی امن منصوبے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یہودی آباد کاروں کیلئے 3000 نئے گھر بنانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امن منصوبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کرتے۔ فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست بنایا جائے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اعلان کیا کہ فلسطینی زمین پر مزید 3000 نئے گھر بنائے جائیں گے اور اس یہودی آبادی میں یہودی آباد کاروں کو آباد کیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کیلئے گھر مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیر کئے جائیں گے۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور کسانوں پر حملہ کر کے ان کو زخمی کر دیا۔ اور کہا کہ فلسطینی اس علاقے سے نکل جائیں۔

No comments.

Leave a Reply