دورہ بھارت، ٹرمپ، پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے

دورہ بھارت، ٹرمپ، پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے

دورہ بھارت، ٹرمپ، پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں اقلیتوں سے بدترین امتیازی سلوک اور مذہبی آزادیوں پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے اور زور دیں گے کہ پاکستان سے کشیدگی کم کی جائے۔ وائٹ ہائوس انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے دورے میں نہ صرف اقتصادی اور فوجی صلاحیت بڑھانے پر بات ہو گی بلکہ وہ مودی سرکار پر زور دیں گے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر استحکام کی فضا پیدا کی جائے۔ وائٹ ہائوس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔

No comments.

Leave a Reply