برطانیہ کے اخراج کے بعد یورپی یونین کے 2021 ء تا 2027 ء بجٹ میں کمی متوقع

دو ہزار اکیس سے دو ہزار ستائس کے بجٹ پر تبادلہ خیال کے لیے 27 رکن ممالک کے رہنمائوں کا اجلاس برسلز میں شروع ہوا۔

دو ہزار اکیس سے دو ہزار ستائس کے بجٹ پر تبادلہ خیال کے لیے 27 رکن ممالک کے رہنمائوں کا اجلاس برسلز میں شروع ہوا۔

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین کے رہنما وسط مدتی بجٹ پر بحث و مباحثے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ماہ یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد بجٹ میں کمی متوقع ہے۔ 2021 سے 2027 ء کے بجٹ پر تبادلہ خیال کے لیے 27 رکن ممالک کے رہنمائوں کا اجلاس برسلز میں شروع ہوا۔ اجلاس میں مشترکہ بجٹ کے استعمال کے بارے میں بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ یورپی یونین سے اخراج کے بعد برطانیہ بجٹ کے لیے رقوم فراہم نہیں کرے گا۔ مکمل بجٹ میں برطانیہ کا حصہ تقریباً 10 فیصد تھا۔  یورپی یونین کے تجویز کردہ بجٹ کا مقصد زرعی شعبے کے لیے اعانت میں بڑے پیمانے پر کمی اور غریب ارکان کی ترقی کے لیے رقوم کی فراہمی میں کمی ہے۔

No comments.

Leave a Reply