امریکی عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا سنا دی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر روجر اسٹون

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر روجر اسٹون

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتخابات 2016 ء میں روس کی مداخلت کی تحقیقات سے متعلق کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر روجر اسٹون (Roger Stone) کو 40 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ امریکا کی مقامی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ روجر اسٹون (Roger Stone)  کا جھوٹا بیان جمہیوریت کے لیے خطرہ ہے اس لیے ان کو 40 ماہ قید کی سزا سنا جاتی ہے۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا ٹرائل شفاف نہیں، روجر اسٹون (Roger Stone)  کو بچانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply