چین: کورونا سے ہلاکتیں 2445 ہو گئیں، جاپان میں وائرس کے 20 نئے متاثرین کی اطلاع

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے

بیجنگ، ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین میں کورونا وائرس سے مزید 109 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد چین میں وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2445 ہو گئی۔ ملک میں وائرس کے مزید 397 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا ہے۔ چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمائشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، تاہم ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔

جاپان میں کرونا وائرس کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں

جاپان میں کرونا وائرس کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں

دوسری جانب جاپان میں کرونا وائرس کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ شمالی پریفیکچر ہوکائیدو (Northern Prefecture Hokkaido) کے حکام نے نئے کورونا وائرس کے 9 نئے متاثرین کی اطلاع دی ہے۔ ان میں ایک 20 سال سے کم عمر نوجوان لڑکی بھی شامل ہے۔  پریفیکچر میں متاثرین کی تعداد اب 17 ہو چکی ہے۔ ٹوکیو کے قریبی چیبا پریفیکچر (Chiba Prefecture) میں 3 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دیگر مقامات میں کاناگاوا پریفیکچر (Kanagawa Prefecture) میں 4، کماموتو پریفیکچر (Kumamoto Prefecture) میں 2، جبکہ ٹوکیو اور واکایاما (Wakayama) میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ حکام کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے 8 بجے تک گزشتہ روز سے 20 افراد کے اضافے کے بعد، کروز شپ ڈائمنڈ پرنسس سمیت جاپان میں نئے کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 763 ہو چکی ہے۔

دریں اثنا، جاپان نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے فلو کی روک تھام کرنے والی ایک دوا کے استعمال پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر صحت کاتسونوبو کاتو (Katsunobu Katō) نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دوا کے کارآمد ثابت ہونے کی صورت میں وزارت صحت اس کے استعمال کی اجازت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیر صحت کاتسونوبو کاتو (Katsunobu Katō) نے کہا کہ ایوی گن نامی یہ دوا، ان دوائوں میں سے صرف ایک ہے جن پر غور کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں بیرون ملک نئے کورونا وائرس کے خلاف موثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

No comments.

Leave a Reply