ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابی نتائج

اور 290 نشستوں میں سے اب تک 204 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے

اور 290 نشستوں میں سے اب تک 204 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے 11ویں پارلیمانی اور 5ویں مجلس خبرگان کے پہلے ضمنی انتخابات کے لئے ہونے والی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 290 نشستوں میں سے اب تک 204 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7157 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔ ایران کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے لئے 208 حلقوں میں 55 مراکز قائم کئے گئے تھے۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 41 برس میں مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے 11ویں دور کے انتخابات کا انعقاد، ایران کے دینی جمہوری نظام میں انتخابات کی اہمیت کی علامت کی عکاسی کرتا ہے۔ انتخابات میں ایرانی عوام کی آزادی و اختیار سے شرکت اور اپنے من پسند امیدواروں کو پارلیمنٹ میں بھیجنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں عوام اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے میں براہ راست کردار کے حامل ہیں۔ قابل ذکر ہے ایران میں انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے اور گزشتہ 40 برس کے دوران مختلف قسم کے 36 عام انتخابات ایران میں ہوئے ہیں۔

ایران کے الیکشن کمیشن نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں کہا کہ 23 انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ سید اسماعیل موسوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے بڑے شہروں کے نتائج کا اعلان اتوار تک کر دیا جائے گا اور کہا کہ اکثر انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان آج شام تک کر دیا جائے گا۔ ایران کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے لئے 208 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ قابل ذکر ہے  کہ پولنگ اسٹیشنوں پر جم غفیر کے باعث ووٹنگ کا وقت جو 6 بجے شام تک تھا، 4 بار بڑھانا پڑا اور ووٹنگ کا سلسلہ 12 بجے رات تک جاری رہا۔

No comments.

Leave a Reply