لیبیا میں روزانہ 60 ملین ڈالر مالیت کا تیل چوری

لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالرز کا تیل چوری ہو رہا ہے

لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالرز کا تیل چوری ہو رہا ہے

برسلز۔۔۔ نیوز ٹائم

لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالرز کا تیل چوری ہو رہا ہے اور بدامنی و تفریق ملکی کی معیشت کو چاٹ رہی ہے۔ اس بات کا اندازہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل (Josep Borrell)  کی جانب سے فراہم کردہ ان اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ سربراہ یورپین خارجہ امور کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالرز کا تیل فروخت ہو رہا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس تیل کا ایک پیسہ بھی لیبیا کی ریاست کو نہیں مل رہا۔ جوزف بوریل (Josep Borrell) نے مزید آگاہ کیا کہ یورپی یونین نے مل کر لیبیا کو 600 ملین ڈالرز کی امداد دی ہے۔ حالانکہ وہاں سے جو تیل مختلف متحارب گروہ بیچ رہے ہیں وہ اس ساری امداد کی صرف 10 دن کی قیمت بنتی ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیدا ہونے والی یا پیدا کردہ بدامنی ملکوں کو توڑ پھوڑ کر انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل انہیں اس تمام سرمائے سے بھی محروم کر سکتا ہے جو ان کی سرزمین سے نکلتا تو ہے لیکن وہ ان کے خزانے میں نہیں آتا۔ اس کے علاوہ ایک اور سوال کا جواب آنا بھی باقی ہے کہ اس تمام تیل کا خریدار کون ہے، کیا تیل خریدنے والے ہی تو ان قوتوں کو طاقت نہیں دے رہے جو لیبیا کی ٹوٹ پھوٹ کے حقیقی خواہشمند ہیں۔

No comments.

Leave a Reply