روس 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت نہ کرے: برنی سینڈرز

برنی سینڈرز نے اپنی صدارتی مہم کو کامیاب بنانے میں روس کی مدد لینے سے انکار کر دیا

برنی سینڈرز نے اپنی صدارتی مہم کو کامیاب بنانے میں روس کی مدد لینے سے انکار کر دیا

کیلیفورنیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار برنی سینڈرز (Bernie Sanders)نے اپنی صدارتی مہم کو کامیاب بنانے میں روس کی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر ساں ادارے کے مطابق امریکی حکام  نے  امریکی سینیٹر اور صدارتی  امیدوار برنی سینڈرز (Bernie Sanders)کو آگاہ کیا کہ کریملن (روس کا ایوان صدر) ان  کی صدارتی مہم کو کامیاب بنانے میں مداخلت کر رہا ہے۔ برنی سینڈرز (Bernie Sanders)نے روس کو متنبہ  کیا ہے کہ وہ 2020 کے انتخابات میں مداخلت نہ کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے 72 سالہ رکن برنی سینڈرز (Bernie Sanders) نے کہا کہ انٹیلی جنس نے خبر دی ہے کہ روس 2020 ء کے صدارتی انتخابات میں میری مہم کو کامیاب بنانے میں مداخلت کر رہا ہے۔ میں روسی صدر مسٹر پیوٹن سے کہتا ہوں کہ آپ امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کریں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام نے سینڈرز (Bernie Sanders) کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قانون سازوں کو بھی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے آگاہ کیا جو دونوں سیاستدانوں کی انتخابی مہموں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اخبار میں مزید لکھا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ روس صدارتی مہموں میں کس طرح دخل اندازی کر رہا ہے تاہم سرکاری اجلاس میں شریک ہونے والے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے  کہ روس، سینڈرز (Bernie Sanders)اور ٹرمپ کی مدد کے لئے جھوٹی اطلاعات اور پروپیگنڈا پھیلانے کی مہموں میں مصروف عمل ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

کریملن کے ترجمان ڈیمتری پیسکوو (Dmitry Peskov) نے ان الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات نزدیک آتے جائیں گے ہم پر ایسے بے بنیاد الزامات لگتے رہیں گے۔ برنی سینڈرز (Bernie Sanders) کے حریف صدارتی امیدوار سینیٹر الیزبتھ  وارن (Elizabeth Warren) اور سابق نائب صدر جو بیڈن (Joe Baden) نے کہا کہ انہیں ایسی بریفنگ نہیں ملی ہے  اور نہ ہی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ روس ان کی مہموں کی حمایت کر رہا ہے۔ سینڈرز(Bernie Sanders)  کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ عین وقت پر واشنگٹن پوسٹ میں یہ خبر لگنے کے پیچھے کوئی سیاسی محرکات ہوں۔  انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست نیواڈا (Nevada) میں انتخابات سے ایک دن پہلے یہ خبر شائع ہونے کا مطلب کیا ہے؟۔ واضح رہے کہ سن 2018 ء میں وفاقی تفتیش کاروں نے برنی سینڈرز (Bernie Sanders)کی حمایت میں اور 2016 ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں 13 روسیوں پر خفیہ سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply