برطانیہ کا نیا پاسپورٹ متعارف

وزیر اعظم بورس جانسن برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے لے آئے، بریگزٹ کے بعد برطانوی پاسپورٹ نیلے رنگ کا ہو گا

وزیر اعظم بورس جانسن برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے لے آئے، بریگزٹ کے بعد برطانوی پاسپورٹ نیلے رنگ کا ہو گا

لندن ۔۔۔ نیوز  ٹائم

بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے آ گیا، اگلے ماہ سے لوگ نیلے رنگ کا پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے، 1920 میں نیلے رنگ کا برطانوی پاسپورٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ تفصیلات مطابق وزیر اعظم بورس جانسن برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے لے آئے، بریگزٹ کے بعد برطانوی پاسپورٹ نیلے رنگ کا ہو گا، 32 سال بعد برطانوی پاسپورٹ اپنے اصل رنگ میں واپس آ رہا ہے۔ ہوم آفس نے کہا ہے اگلے ماہ سے لوگ نیلا پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے، 1920ء میں نیلے رنگ کا برطانوی پاسپورٹ متعارف کرایا گیا تھا اور 1988ء کے بعد جب  یورپی اکنامک کمیونٹی کے ممبران ڈیزائن کو ہم آہنگ کرنے پر راضی ہو گئے تھے تو مرحلہ وار اس کو پاس کیا گیا تھا۔ سکریٹری داخلہ پریٹی پٹیل نے کہا کہ بریگزٹ نے برطانیہ کو دنیا میں ایک نیا راستہ قائم کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا ہے،  نیلا پاسپورٹ ایک بار پھر ہماری قومی شناخت کے ساتھ جڑ جائے گا۔

یاد رہے 2017 ء میں برطانوی حکومت حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یورپی یونین سے اخراج کے بعد برطانیہ میں ایک بار پھر نیلے اور سنہرے رنگ کا پاسپورٹ واپس آ جائے گا۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی تمام رکن ریاستوں میں سرخ رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے، تاہم اس بلاک سے اخراج کے بعد برطانیہ اس پابندی سے آزاد ہو جائے گا۔ خیال رہے یکم فروری کو برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے علیحدہ ہو گیا تھا، تاہم علیحدگی کا یہ عمل 11 ماہ کے عبوری دور کے بعد اپنی تکمیل تک پہنچے گا، اس دوران برطانیہ یورپ سے نئے سرے سے تعلقات کے لیے مذاکرات کرے گا، 11 ماہ کی عبوری مدت میں موجودہ قوانین پر معاملات جاری رکھے جائیں گے۔ بریگزٹ کے نفاذ کے بعد اب 31 دسمبر تک کا دور عبوری ہو گا اور اس دوران برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔

No comments.

Leave a Reply