جاپان کے شہنشاہ ناروییتو کی 60ویں سالگرہ

جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو

جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو

ٹوکیو، اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو (Naruhito) نے اتوار کو اپنی 60 ویں سالگرہ مناتے ہوئے آئین کے مطابق اپنی قوم کی علامت کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ جاپان کے شہنشاہ نے کہا کہ قوم کی علامت کی حیثیت سے میں اپنا کام سرانجام دیتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہنشاہ اکیہیتو (Emperor Akihito) کے ساتھ ساتھ جاپان کے دوسرے بادشاہوں کی طرح بھی میں اپنے فرائض سرانجام دینے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ اپنے لوگوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھتا ہوں، اور لوگوں کے سامنے شہنشاہ نے اپنے تخت نشینی کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔ ناروہیتو (Naruhito) نے اس سال کے ٹوکیو سمر اولمپکس کے لئے بھی نیک خواہش کا اظہار کیا اور تمام شرکاء  کو اس شاندار ایونٹ کو کامیاب بنانے کی تلقین کی۔ شہنشاہ نے کہا میں چاہوں گا کہ یہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس کو دنیا کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے مابین باہمی افہام و تفہیم کو مستحکم کرے تاکہ وہ امن کی اہمیت کو محسوس کریں۔ ناروہیتو (Naruhito) اپنے والد، اکیہیتو (Emperor Akihito) کے اقتدار سے دستبردار ہونے کے بعد گزشتہ سال تخت نشینی ہوئی تھی اور شہنشاہ اکیہیتو 200 سال سے زیادہ عرصے میں سبکدوش ہونے والا پہلا جاپانی شہنشاہ بنا۔ جاپانی آئین میں شہنشاہ کو قوم اور عوام کے اتحاد کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔  جاپان میں  شہنشاہ کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پیر کے روز سرکاری تعطیل ہے۔ روایت کے مطابق، اس دن  عام لوگ ٹوکیو امپیریل پیلس کے میدانوں کا رخ کرتے ہیں، جہاں شہنشاہ اور اس کے اہلخانہ مہمانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔تاہم اس سال  عہدے داروں نے جاری کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جاپان کے سفارت خانے میں جاپانی شہنشاہ کی 60ویں  سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا

جاپان کے سفارت خانے میں جاپانی شہنشاہ کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا

دوسری جانب جاپان کے سفارت خانے میں جاپانی شہنشاہ کی 60ویں  سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمرایوب، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان،  سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں جاپان سفارتخانے کی جانب سے جاپانی بادشہ کی 60ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، جاپانی بادشاہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر عمرایوب نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کی دوستی تاریخی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے جاپانی کمپنیوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ جاپانی سفیر متسودا کنینوری (Matsuda Kuninori) نے شرکا سے اردو میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی تعاون فروغ پا رہا ہے، جاپان، پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ تقریب میں اعلی سرکاری و عسکری شخصیات اور سینئر سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

No comments.

Leave a Reply