ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر اضافہ، روسی میں مندی رہی

 ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 168.36 پوائنٹ 0.85 فیصد گر کر 19867.12 پوائنٹ

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 168.36 پوائنٹ 0.85 فیصد گر کر 19867.12 پوائنٹ

ہانگ کانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باوجود ایشیائی ملکوں بشمول خلیجی ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا، تاہم روسی سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔  ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 168.36 پوائنٹ 0.85 فیصد گر کر 19867.12 پوائنٹ جبکہ ٹاپکس انڈیکس 17.71 پوائنٹ 1.28 فیصد اضافے کے ساتھ 1406.68 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 454.22 پوائنٹ 1.81 فیصد سے بڑھ کر 25494.68 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 18.25 پوائنٹ 0.62 فیصد بڑھ کر 2961.54 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 9.70 پوائنٹ 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 1852.36 پوائنٹ رہا۔ عرب خلیجی ریاستوں کی سٹاک مارکیٹس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کے حصص کے نرخوں میں 5.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دبئی فنانشل مارکیٹ میں 5.5 فیصد، ابوظہبی سٹاک 4.2 فیصد، کویت پریمیئر انڈیکس (جو بھاری نقصان کے باعث دو دن بند رہا) 6.6 فیصد اور قطر سٹاک مارکیٹ میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بحرین اور اومان کی سٹاک مارکیٹس میں بالترتیب 1.2 اور 0.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادھر روسی سٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال رہی اور ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران مارکیٹ 10 فیصد سے زیادہ گر گئی۔ ماسکو کا آر ٹی ایس انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 16 فیصد گر گیا۔

No comments.

Leave a Reply