عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

امریکی خام تیل کی قیمت 22 ڈالر  41 سینٹس فی بیرل ہو گئی

امریکی خام تیل کی قیمت 22 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل ہو گئی

 نیو یارک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

کورونا وائرس نے عالمی معیشت میں بھونچال برپا کر دیا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹس کیلئے بھی یہ ہفتہ بدترین رہا۔ کورونا وائرس کے باعث کئی ملکوں میں لاک ڈائون کی صورتحال ہے، نقل و حرکت محدود ہو گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں شدید کمی واقع ہو گئی۔ سعودی عرب اور روس کی جانب سے اضافی پیداوار کی جا رہی ہے۔ خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پرآ گئی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی خام تیل کی قیمت 22 ڈالر  41 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 20 فیصد کی کمی ہوئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 26 ڈالر 98 سینٹس فی بیرل ہو گئی، گلوبل اسٹاک مارکیٹس کیلئے 20 مارچ کو ختم ہونے والا ہفتہ معاشی بحران کے بعد اب تک کا بدترین ہفتہ رہا۔

ہفتے بھر میں امریکی ڈائو جونز میں 17.3 فیصد، نیسڈیک میں 12.6 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ میں ایک ہفتے میں 15 فیصد کی کمی ہوئی۔ یورپی حصص بازاروں میں 5ویں ہفتے کا اختتام بھی مندی میں ہوا۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ہفتے بھر میں 12 فیصد کی کمی ہوئی۔ 20 مارچ کو ختم ہونے والا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے دسمبر 2008 سے اب تک کا بدترین رہا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 5393 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 3667 پوائنٹس پر بند ہوا۔

No comments.

Leave a Reply