ڈالر 166.15 روپے کا ہو گیا، سونا ایک لاکھ روپے تولہ

ڈالر 166.15 روپے کا ہو گیا

ڈالر 166.15 روپے کا ہو گیا

کراچی  ۔۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومت پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گھبراہٹ میں پاکستان سے اپنا پیسہ نکالنا شروع کر دیا ہے  جس سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہوا اور ڈالر ریکارڈ 7.40 روپے مہنگا ہو کر 166.15 روپے کا ہو گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک کے قرضوں میں 700 ارب روپے کا بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادھر گولڈ مارکیٹ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونا ایک لاکھ روپے فی تولہ کی حد عبور کر گیا۔ قیمت 4273 روپے فی تولہ کے اضافے سے 101175 کا ہو گیا۔  جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 8.05 روپے کے اضافے سے 167.25 اور 167.75 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5.40 روپے کے اضافے سے 162.90 روپے اور قیمت فروخت 7.40 روپے کے اضافے سے 166.15 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعہ 20 مارچ کو مارکیٹ بند ہو ئی تو ڈالر کی قدر 158.62 روپے تھی اس طرح رواں ہفتے میں ڈالر روپے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9.13 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی قرضوں کی سیکورٹیز سے 1.56 بلین ڈالر کی قلیل مدتی سرمایہ کاری واپس لے لی ہے جس کے نتیجے میں روپے پر دبائو اس وقت بڑھ گیا۔

ادھر ڈالر کی قدر میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی گولڈ مارکیٹ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونا ایک لاکھ روپے فی تولہ کی حد عبور کر گیا۔  سونے کی قیمت 4273 روپے فی تولہ کے اضافے سے 101175 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3667 روپے کے اضافے سے 86834 روپے ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1624 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply