وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی درخواست ضمانت مسترد

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ لندن میں خاتون جج نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال ضرورت محسوس نہیں کی جاتی کہ ان کو رہا کر کے گھر میں نظربند کیا جائے۔ خاتون جج کا کہنا تھا کہ اسانج 2012ء  میں بھی ضمانت پر رہائی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ اس وقت انہوں نے ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔

No comments.

Leave a Reply