افغان حکومت اور طالبان میں قیدیوں کی رہائی پر اتفاق

افغان حکومت اور طالبان نے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے

افغان حکومت اور طالبان نے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے خوشخبری سنائی ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کا قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان نے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین کا قیدیوں کی رہائی پر اتفاق مثبت پیشرفت ہے۔ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق دوسرا تکنیکی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکا، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائی امریکی حکام کو فراہم کردہ 5000 طالبان قیدیوں کی فہرست کے مطابق ہو گی۔ واضح رہے کہ 29 فروری کے دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5000 طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے،  ان 5000 قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان 1000 قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply