ٹوکیو اولمپکس ملتوی: جاپان کو 6 ارب ڈالر معاشی نقصان کا خدشہ

ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد میں ایک سالہ تاخیر سے 6 ارب ڈالرز کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے

ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد میں ایک سالہ تاخیر سے 6 ارب ڈالرز کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اولمپکس 2020 کے التوا کی وجہ سے میزبان ملک جاپان کو 6 ارب ڈالر کے بھاری نقصان کے خدشہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اولمپکس 2020 کے میزبان جاپان نے میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لئے 30 ارب ڈالر کے قریب اخراجات کر رکھے ہیں جبکہ جاپان کی کنسائی یونیورسٹی (Kansai University) کے اعزازی پروفیسر اور معروف ماہر معاشیات کاتسوہیرو میاموتو (Katsuhiro Miyamoto) نے کہا ہے  کہ ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد میں ایک سالہ تاخیر سے 6 ارب ڈالرز کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف سٹیڈیمز اور ان سے منسلک دیگر سہولیات کی دیکھ بھال و مرمت اور گیمز کی نئے سرے سے تیاری کیلئے 3.8 ارب ڈالر درکار ہوں گے جبکہ دیگر معاشی نقصانات کی مالیت بھی دو ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحت میں کمی اور صارف کا خرچ محدود ہونے کے نتیجے میں جاپان کی مجموعی معیشت مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply