انیس سو چوراسی کے بعد پہلی مرتبہ اولمپکس ملتوی

اولمپکس مشعل جاپان میں ہی رہے گی، اور اس کا نام اولمپک اینڈ پیرا اولمپکس گیمز ٹوکیو 2020 تبدیل نہیں کیا جائے گا

اولمپکس مشعل جاپان میں ہی رہے گی، اور اس کا نام اولمپک اینڈ پیرا اولمپکس گیمز ٹوکیو 2020 تبدیل نہیں کیا جائے گا

نیوز ٹائم

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے منگل کو اولپکس گیمز ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جو 24 جولائی سے 9 اگست تک جاپان میں منعقد ہونی تھیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین تھامس باخ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد اولمپکس ملتوی کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی تاریخ تبدیل کرنے کے فیصلے کی اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین تھامس باخ نے ایک سو فیصد حمایت کی ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم اور اولمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے اولمپکس ملتوی کر کے سال 2021 ء کے موسم سرما میں  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ایتھلٹس، دیگر متعلقہ افراد اور انٹرنیشنل کمیونٹی کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اعلامیے میں اس فیصلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اولمپکس مشعل جاپان میں ہی رہے گی، اور اس کا نام اولمپک اینڈ پیرا اولمپکس گیمز ٹوکیو 2020 تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل مختلف مواقع پر اولمپکس کا بائیکاٹ کیا گیا اور یہ گیمز دہشت گرد حملوں اور مظاہروں کا بھی نشانہ بنی لیکن ان واقعات کے باوجود 1982 سے اب تک مسلسل ہر چار سال بعد اولپمکس گیمز منعقد ہوتی رہی۔ کورونا وائرس کے باعث معطل ہونے والا یہ سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

No comments.

Leave a Reply