انڈونیشیا میں آتش فشاں سے کئی کلومیٹر تک راکھ بکھر گئی

آتش فشاں پھٹنے سے راکھ 5 ہزار میٹر یعنی 16 ہزار فٹ تک فضا میں بلند ہوئی

آتش فشاں پھٹنے سے راکھ 5 ہزار میٹر یعنی 16 ہزار فٹ تک فضا میں بلند ہوئی

جکارتا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا میں آتش فشاں متحرک ہونے سے دور دور تک راکھ بکھر گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا (Yogyakarta) کے قریب واقع مائونٹ میراپی آتش فشاں (volcano Mount Merapi) نے جمعہ کے روز راکھ اگلنا شروع کی۔ آتش فشاں پھٹنے سے راکھ 5 ہزار میٹر یعنی 16 ہزار فٹ تک فضا میں بلند ہوئی اور اس نے کئی کلومیٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے بعد حکام نے کسی قسم کا انتباہ جاری نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ اس ماہ کے دوران ماونٹ میراپی (volcano Mount Merapi) سے دوسری بار راکھ کا اخراج ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply