دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری

دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد26819   سے تجاوز کر گئی ہے

دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد26819 سے تجاوز کر گئی ہے

نیوز ٹائم

دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد26819   سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 575000  تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 124349 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔   امریکہ میں کورونا وائرس کے 18691 نئے کیسز رپورٹ، مزیدایک دن میں  400 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 104126 ہو گئی، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1695ہو گئی۔ امریکا نے 2000 ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے۔  اٹلی میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے، ملک میں ڈاکٹرز کی شدید کوششوں کے باوجود کورونا کے پھیلائو پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اٹلی میں 24گھنٹوں کے دوران  969 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے، جہاں مرنے والوں کی کل تعداد 8000 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں،  جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 80589 ہو گئی۔

اسپین میں ایک دن میں769 اموات ہوئی جہاں اب تک  4934 اموات ہو چکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 64059 ہو گئی۔ ایران میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 157 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جہاں کل اموات کی تعداد 2378 ہو چکی ہیں۔ جبکہ 2389 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایران میں اب تک 32332  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایران میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کی تعداد کے بعد بچائو کے لیے زہریلا کیمیکل ‘میتھانول’ استعمال کرنے سے 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیغامات میں الکوحل والے سینیٹائزر اور الکوحل کی زیادہ مقدار والی شراب کے بارے میں کہا گیا کہ یہ جسم کے اندر موجود جراثیم کو مارتی ہے۔  ان پیغامات کو دیکھتے ہوئے ایران میں لوگوں کی بڑی تعداد نے میتھانول کا استعمال شروع کر دیا تھا۔  چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور وہاں پر اب تک مجموعی طور پر 81394 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3295 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 115 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 578 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 11500 سے زائد ہو گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا، خود کو کورونا کا مریض ظاہر کر کے طبی عملے پر کھانسنے والے کو دو سال قید ہو گی۔ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے پولیس کو نئے اختیارات مل گئے، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے پر 60 پائونڈ جرمانہ ہو سکے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کا شکار ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، برطانوی وزیر اعظم میں علامات پائی جا رہی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کر دیا ہے تاہم وہ انتظامی امور دیکھتے رہیں گے۔ اس سے پہلے 71 سالہ شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ان ممالک علاوہ یورپ کے ایک اور ملک فرانس میں 1696 اموات اور متاثرین کی تعداد 32964،  ، نیدرلینڈ میں 546 اموات تھیں۔ جرمنی میں مزید 71 افراد کی اموات کے بعد تعداد 338 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 49344 ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 92 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1104 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔  پاکستان کے صوبہ پنجاب، بلوچستان میں 3 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص، ملک میں متاثرین کی تعداد1369 ہو گئی جبکہ اموات کی تعداد 10 ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں مزید 39 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 231، نیدر لینڈ میں مزید 112 کے بعد تعداد 546، آسٹریا میں مزید 9 کے بعد تعداد 58 اور بلجیئم میں مزید 69 کے بعد تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے۔ تیونسیا میں گزشتہ اتوار سے لاک ڈائون جاری ہے جبکہ یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 227 اور مرنے والوں کی تعداد 6 ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3035 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply