مالی سال 2020 ء کے لئے جاپان کا 940 ارب ڈالر کا بجٹ منظور

مالی سال 2020 ء کے لئے جاپان کا 940 ارب ڈالر کا  بجٹ منظور

مالی سال 2020 ء کے لئے جاپان کا 940 ارب ڈالر کا بجٹ منظور

ٹوکیو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی پارلیمان نے اپریل سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لئے ریکارڈ بلند بجٹ کو سرمایہ فراہم کرنے کی غرض سے بل منظور کیا ہے۔ حکمران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی، ایل ڈی پی، اس کی اتحادی جماعت کومیتو (Komeito party)  اور دیگر کی حمایت سے ایوان بالا میں بجٹ کو منظور کیا گیا۔ بجٹ کی کل مالیت تقریبا 940 ارب ڈالر ہے۔ ایل ڈی پی سے وابستہ رکن پارلیمان تاکامارو فکواوکا (Takamaro Fukuoka) نے کہا کہ یہ بجٹ کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر کیے جانے والے اقدامات کی بنیاد بنے گا اور اس کی جلد از جلد منظوری ضروری ہے۔ حزب مخالف کے قانون ساز ہیرویوکی ناگاہاما (Hiroyuki Nagahama) نے بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے کوئی فنڈ شامل نہیں کیا گیا۔ اس ریکارڈ بجٹ میں مفت اعلی تعلیم اور معیشت کو تحریک دینے والے اقدامات کے لئے درکار لاگت بھی شامل ہے۔ اس ریکارڈ بجٹ میں مفت اعلی تعلیم اور معیشت کو تحریک دینے والے اقدامات کے لئے درکار لاگت بھی شامل ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے نمٹنے کی خاطر کیے جانے والے اضافی امدادی اقدامات کو شامل کرنے کے لیے ضمنی بجٹ مرتب کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply