عالمی سیاحت میں 30 فیصد کمی، خسارہ 450 ارب ڈالر

کورونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 ء میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20  فیصد سے 30  فیصد تک کی کمی آئے گی

کورونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 ء میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد سے 30 فیصد تک کی کمی آئے گی

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی سیاحت کی تنظیموں نے توقع ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 ء میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20  فیصد سے 30  فیصد تک کی کمی آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں 300 سے 450 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔  یہ رقم سال 2019 ء میں اس سیکٹر کی مجموعی آمدنی کا ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ گذشتہ سال مجموعی آمدنی کا حجم 15 کھرب ڈالر تھا۔  مذکورہ ایجنسی کے سکریٹری جنرل زوراپ بولوکیکاشویلی (Zurab Pololikashvili) کے مطابق سیاحت کا شعبہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اقتصادی سیکٹروں میں سے ہے۔ اس شعبے میں لاکھوں افراد کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ایجنسی نے رواں برس کے آغاز پر توقع ظاہر کی تھی کہ عالمی سیاحت کے شعبے میں 3  فیصدسے 4  فیصد کی نمو دیکھی جائے گی۔ تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے سبب ایجنسی نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اس شعبے میں 1 فیصد سے 3  فیصد تک کمی متوقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply