برطانیہ: شہزادہ ہیری اور میگھن نئی مشکل میں

برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل

برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ اس مشکل کی نشاندہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی ہے۔

I am a great friend and admirer of the Queen & the United Kingdom. It was reported that Harry and Meghan, who left the Kingdom, would reside permanently in Canada. Now they have left Canada for the U.S. however, the U.S. will not pay for their security protection. They must pay!

 Donald J. Trump (@realDonaldTrump)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کے مداح اور برطانیہ کے  دوست ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گے۔ برطانوی شاہی جوڑے کے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ہیری اور میگھن جنہوں نے کینیڈا میں مستقل  رہائش اختیار کرنے کے لیے برطانیہ چھوڑ دیا تھا اب کینیڈا سے ترک سکونت کر کے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات امریکہ ادا نہیں کرے گا بلکہ انہیں ازخود یہ ادائیگی کرنا ہو گی۔ میگھن مارکل تیسرے درجے کی اداکارہ ہے؛ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے کچھ عرصہ قبل شاہی زندگی اور برطانیہ چھوڑ کر کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو پوری دنیا میں موضوع بحث بنا تھا۔

No comments.

Leave a Reply