کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود مالی میں انتخابات کا انعقاد

انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کا اختتام پذیر ہو گیا جس کا نتیجہ کئی روز تک بھی آنے کا امکان نہیں جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا۔

انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کا اختتام پذیر ہو گیا جس کا نتیجہ کئی روز تک بھی آنے کا امکان نہیں جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا۔

باماکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

مالی میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کے ایک روز بعد ہی ملک میں طویل عرصے سے التوا کا شکار انتخابات کا انعقاد ہوا جبکہ ملک میں اہم اپوزیشن رہنما اغوا ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ جہادیوں کے پاس ہیں۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ افریقی ملک میں کووِڈ 19 سے ہونے والی پہلی ہلاکت سے قبل قومی اسمبلی کی 147 نشستوں پر اراکین منتخب کرنے لیے ووٹ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات تھے۔ تاہم ہفتے کے روز ووٹنگ کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل حال ہی میں فرانس سے لوٹنے والے 71 سالہ شخص کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کا اعلان کر دیا گیا، مالی میں اب تک کووڈ-19 کے 20 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت باماکو (Bamako) میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ہوئے 34 سالہ ٹیچر سلیمان ڈیالو (Souleymane Diallo)  کا کہنا تھا کہ میں ووٹ ڈالنے آیا ہوں لیکن خوفزدہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں کوئی بھی نہیں ہے شاید اس لیے کہ یہ صبح کا وقت ہے لیکن صورتحال کی وجہ سے یہ غیر متوقع نہیں ہے۔ مالی میں اس بات کا خوف ہے کہ ایک کروڑ 90 لاکھ کی آبادی والے غریب ملک جہاں بڑا حصہ ریاست کے کنٹرول سے باہر ہے وہاں پر کووڈ 19 پھیل سکتا ہے۔ دوسری جانب انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم بوبوکسے (Boubou Cissé) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹرن آئوٹ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ رکاوٹ کے اشاروں کا احترام کرنا اور صفائی کے اقدامات کرنا یاد رکھیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرن آئوٹ خاصہ اطمینان بخش ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں 2013 ء میں انتخابات ہوئے تھے جس میں صدر بوبکر کیتا ریلی (Boubacar Keita’s Rally) نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اس کے بعد سے لے کر اب یہ پہلے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ صدر کے دوبارہ انتخاب کے بعد پارلیمانی انتخاب 2018 ء کے اواخر میں ہونا تھے لیکن سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں متعدد مرتبہ ملتوی کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مالی کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے دربدر ہونے والے 2 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کا اختتام پذیر ہو گیا جس کا نتیجہ کئی روز تک بھی آنے کا امکان نہیں جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply