یورپی ممالک نے مغربی افریقا میں نئی ٹاسک فورس بنا لی

ٹبوکا نامی یہ ٹاسک فورس رکن ممالک کے خصوصی دستوں پر مشتمل ہے

ٹبوکا نامی یہ ٹاسک فورس رکن ممالک کے خصوصی دستوں پر مشتمل ہے

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فرانس نے اپنے چند یورپی اتحادی ممالک کے اشتراک سے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ ٹبوکا (Takuba) نامی یہ ٹاسک فورس رکن ممالک کے خصوصی دستوں پر مشتمل ہے  اور یہ مغربی افریقا کے ساحل کہلانے والے خطے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹاسک فورس مالی اور نائیجیریا کی افواج کی مدد کے لیے تشکیل دی گئی ہے، جو پہلے ہی سے خطے میں عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ 13 رکن ممالک کے وزرائے دفاع و دیگر نمائندوں نے ٹیلی فون پر کانفرنس کے دوران اس ٹاسک فورس کو حتمی شکل دی۔ رکن ممالک میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، بلجیم، سوئیڈن، ناورے، ڈنمارک، اسٹونیا، چیک ریپبلک، ہالینڈ، پرتگال، مالی اور نائیجیریا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ افریقا کا یہ خطہ معدنیات سے مالامال ہے۔ فرانس برسوں سے اس خطے میں انسدادِ دہشت گردی کی آر میں اپنی فوجی موجودگی قائم رکھے ہوئے ہے۔ فرانسیسی مسلح افواج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ مالی اور نائیجیریا کی افواج نے فرانس کے خصوصی دستے کے تعاون سے رواں ماہ بڑے پیمانے پر دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے تقریبا 5 ہزار افسران اور سپاہیوں نے شرکت کی۔ اس دوران بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کا صفایا کیا گیا۔ ساتھ ہی عسکریت پسندوں کی 80 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا، جو بارودی سرنگیں بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں 1700 فرانسیسی کمانڈوز، ساحلی ممالک موریتانیا (Sahel countries Mauritania) ، مالی، برکینافاسو (Burkina Faso) ، نائیجر اور چاڈ کے 1500 فوجی اور نائیجیریا کے 1500 فوجی شریک ہوئے۔ یہ کارروائیاں نائیجیریا کے سرحدی علاقے لبتاکو (Liptako) اور مالی کے سرحدی علاقے کے علاوہ مالی اور برکینافاسو (Burkina Faso) کی سرحد پر کی گئی۔ اس دوران ان تمام ممالک کے درمیان فوجی رابطہ بھی رہا۔

No comments.

Leave a Reply