کورونا وبا کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی پیکیج دیا جائے گا، جاپانی وزیر معاشیات

جاپان کے وزیر معاشیات یاسوتوشی نِشی مورا

جاپان کے وزیر معاشیات یاسوتوشی نِشی مورا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر معاشیات یاسوتوشی نِشی مورا (Yasutoshi Nishimura) نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے جلد ایک ہنگامی پیکیج تشکیل دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔  جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر معاشیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیکیج میں مشکلات کا شکار گھرانوں کے لیے نقد رقوم کی فراہمی شامل ہوں گی۔ یہ اقدامات 2008 ء کے عالمی معاشی بحران کے دوران لیے جانے والے اقدامات کی نسبت زیادہ وسیع ہوں گے۔  یاسوتوشی نِشی مورا (Yasutoshi Nishimura) نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں اس وبا کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ نقد رقوم ایسے افراد کو فراہم کی جائیں گی جن کی آمدنی میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ایسی انفیکشنز جن کا منبع معلوم نہیں ہو سکا، اور ایسے کیسز کی تعداد کا جائزہ لیا جائے جو بیرون ملک سے سفر کر کے جاپان آئے۔ نِشی مورا (Yasutoshi Nishimura) نے کہا کہ ہنگامی حالت کے نفاذ کی صورت میں علاقائی گورنر کو گھروں تک محدود رہنے اور دیگر سرگرمیوں کو معطل کرنے کا حکم دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی سزا نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حکومتوں کے برعکس قانونی نقطہ نگاہ سے ایسے اقدامات پر عملدرآمد کورونا مشکل ہو گا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ بڑی حد تک پابندیاں عائد ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply