سعودیہ کا تیل کی یومیہ برآمد 10.6 ملین بیرل کرنے کا اعلان

سعودی عرب مزید اضافی یومیہ 3.6 ملین بیرل تیل بھی روزانہ کی بنیاد پر مہیا کرے گا

سعودی عرب مزید اضافی یومیہ 3.6 ملین بیرل تیل بھی روزانہ کی بنیاد پر مہیا کرے گا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی حکام کی جانب سے مئی کے مہینے سے تیل کی برآمدات کو ریکارڈ 10.6 ملین بیرل یومیہ تک لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کی موجودہ صورت حال اور عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے بعد تیل کی قیمتیں پہلے ہی ریکارڈ 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں دنیا بھر کی بڑی مارکٹس میں کسادبازاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ حالیہ صورت حال کے تناظر میں سعودی عرب نے پہلے اپریل اور اب مئی میں تیل کی یومیہ پیدوار میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پیر کو کیے گئے اس اعلان کے بعد سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں کے تعین سے متعلق تنائو اور جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ موجودہ صورت حال میں دنیا بھر میں تیل کی گرتی قیمتوں کے بعد سعودی عرب مزید اضافی یومیہ 3.6 ملین بیرل تیل بھی روزانہ کی بنیاد پر مہیا کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply