کوروناوائرس سے دنیا میں37815 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 812 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 812 افراد ہلاک

نیوز ٹائم

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 780000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 37815 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں 165000 سے زائد افراد نے جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 913  اور 7846 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔  اسپین میں کل ہلاکتیں 7716 ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 87956 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 812 افراد ہلاک جبکہ 4050 نئے کیس سامنے آئے۔ اٹلی میں اب کل کیسز کی تعداد  100739سے زیادہ ہو گئی ہے اور 11591 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکہ میں آج کیسز کی تعداد  159689 سے زیادہ ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 368 اموات ہوئی تھیں اور 16198 کیس معلوم ہوئے تھے۔ اس طرح اب تک 2951 افراد جان سے گئے۔ فرانس میں پہلی بار ایک دن میں 400 سے زیادہ لوگوں کا انتقال ہوا اور کل اموات 3024 ہو گئیں۔  وہاں کل مریضوں کی تعداد  44550 ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں مزید 180 افراد ہلاک ہوئے اور اس طرح کل ہلاکتیں 1408 اور مجموعی کیسز کی تعداد22141 ہو گئے ہیں۔  ہالینڈ میں 93 اموات ہوئیں، وہاں کل ہلاکتیں 864 اور مریضوں کی مجموعی تعداد 11750 تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں پہلی بار ایک دن میں 100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح کل اموات 645 اور کیسز کی مجموعی تعداد 66718 ہو چکی ہے۔ ایران میں 117 افراد کا انتقال ہوا اس طرح کل اموات 2757 اور کل مریض 41495 ہو گئے ہیں۔ مزید جن ملکوں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے،  ان میں سوئزرلینڈ میں  متاثرین کی تعداد 15760ہو چکی ہیں۔ بیلجیم میں 11899 متاثرین کی تعداد ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 513 ہو  چکی ہیں۔ گذشتہ روز ترکی  میں مزید 37 افراد کرونا کی وبا سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے اور ترکی میں متاثرین کی کل تعداد 10829 ہیں۔ چین میں پیر کو صرف 4 اموات ہوئیں اور 31 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان میں کورونا سے 21  افراد ہلاک اور 1832  متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 651، سندھ 627، خیبر پختونخوا میں 217 ، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

 روس نے کورونا وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1836 ہو چکی ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 9 ہے۔ کولمبیا میں اب تک 702 افراد وائرس کا شکار جبکہ 10 وائرس کے سبب ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ فلپائن میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 78ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1546 ہو گئی ہے۔ سربیا میں اب تک کورونا وائرس سے 13 افراد ہلاک اور 700 سے زائد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں اب تک 820 افراد وائرس کا شکار جبکہ 20 ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں مزید 78 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9661 ہو گئی ہے۔ ملیشیا میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 2700 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 39 ہے۔ اسرائیلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3900 ہو گئی ہے جبکہ 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  میکسیکو میں کورونا وائرس سے اموات 28 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر جانے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4,400 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 19 ہو گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply