صدارتی انتخاب میں ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے: سروے

صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن

صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، اس سلسلے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد امریکا میں صدارتی انتخابی مہم تیزی سے زور پکڑے گی جس پر فی الہال توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز نیٹ ورک نے تازہ سروے کے مطابق دونوں ممکنہ امیدواروں کے بارے میں رائے عامہ تقریباً برابر بٹی ہوئی ہے۔ مجموعی طور عام بالغوں کی 50 فیصد تعداد جو بائیڈن کے حق میں ہے، جبکہ 44 فیصد ٹرمپ کے حق میں۔ انفرادی طور پر پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک سوال یہ تھا کہ اگر آج انتخاب ہوتے ہیں تو آپ کس کو ووٹ دیں گے، جس کے جواب میں 49 فیصد جو بائیڈن کے حق میں جبکہ 47 فیصد ووٹ ٹرمپ کے حق میں آئے۔

سروے میں 55 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حمایت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، جبکہ 32 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی حد تک ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ سے منتخب کرنے کے حامی ہیں۔ امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن کے بارے میں 28 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پرجوش ہیں، جبکہ 46 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی حد تک جو بائیڈن کو منتخب کرنے کے حامی ہیں۔ معاشی معاملات کے بارے میں ٹرمپ کی طرف جھکائو زیادہ تھا، جبکہ صحت عامہ کے سلسلے میں جو بائیڈن کو حمایت حاصل ہے۔ معیشت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 52 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ معیشت کو سنبھالنے کے اعتبار سے زیادہ قابل بھروسا ہیں جبکہ 42 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ جو بائیڈن معاشی معاملات سنبھالنے میں زیادہ بہتر ہیں۔

No comments.

Leave a Reply