مشہور زمانہ کارٹون ٹام اینڈ جیری کے ہدایت کار چل بسے

کارٹون ٹام اینڈ جیری کے ہدایت کار جین ڈیچ

کارٹون ٹام اینڈ جیری کے ہدایت کار جین ڈیچ

پراگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی السٹریٹر (illustrator) ، اینی میٹر، فلم ہدایتکار اور پروڈیوسر جین ڈیچ (Gene Deitch)95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق پبلشر پیٹر ہیمل (Petr Himmel)نے میڈیا کو بتایا کہ جین ڈیچ  (Gene Deitch) کا پراگ (Prague)  میں اپنے اپارٹمنٹ میں اچانک انتقال ہو گیا۔ پبلشر پیٹر ہیمل (Petr Himmel)نے میڈیا کو مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ جین ڈیچ (Gene Deitch)کی 1960 میں ریلیز ہوئی شارٹ اینی میٹڈ فلم منرو (Munro) کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا،  جبکہ 1964 میں انہیں اپنی فلم ہاو ٹو ایوائڈ فرینڈ شپ (How to Avoid Friendship) اور ہیئرز نڈنک (Here’s Nudnik  کے لیے بھی آسکرز ایوارڈز میں نامزد کیا گیا۔ انہوں نے مشہور زمانہ کارٹون ٹام اینڈ جیری کی 13 اقساط کی ہدایات بھی دیں، جبکہ پوپائے دی سیلر مین کارٹون (Popeye the Sailor Man) سیریز کی کچھ اقساط کی ڈائیریکشن بھی کی تھی۔ وہ مقبول سیریز ٹام ٹیریفک  (Tom Terrific) بھی بنا چکے ہیں، جبکہ انہوں نے سڈنی فیملی ٹری (Sydney Family Tree) کی مشترکہ پروڈکشن بھی کی، جسے 1958ء میں اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد کیا گیا۔   جین ڈیچ (Gene Deitch)8 اگست 1924 کو امریکی شہر شکاگو میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1959 میں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ (Prague) منتقل ہو گئے تھے۔ 2004 میں انہیں بہترین اینی میشن کے لیے ونسر میکے  (Winsor McCay) ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے، ان کے تینوں بیٹے کارٹونسٹ اور السٹریٹرز (illustrator)ہیں۔

No comments.

Leave a Reply