سال 2020 سے متعلق بابا وانگا کی پیشگوئی درست

بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2020ء میں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا

بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2020ء میں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا

نیوز ٹائم

بلغارین نجومی بابا وانگا (Baba Vanga)کی موجودہ دور کی کئی پیشن گوئیاں من وعن درست ثابت ہوئیں ہیں جس میں برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونا، نائن الیون کے سانحے و دیگر شامل ہیں۔  2020 کے متعلق ان کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔  برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی اسٹار کے مطابق بابا وانگا (Baba Vanga)نے پیشگوئی کی تھی کہ 2020ء میں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں بابا وانگا (Baba Vanga)کی پیشگوئی کو دیکھا جائے تو درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید کساد بازاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔  2020 کی پہلی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت میں 6 فیصد کمی آئی ہے جس کے ساتھ وہ کساد بازاری میں داخل ہو گئی ہے جو 1945ء کے بعد کی بدترین کساد بازاری ہے۔ اعداد و شمار بینک آف فرانس نے جاری کیے دیگر یورپی ممالک سے بھی ایسے ہی اعدا و شمار سامنے آ رہے ہیں، چنانچہ اس تناظر میں بابا وانگا کی یہ پیشگوئی بھی درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اپنی پیشگوئی میں بابا وانگا (Baba Vanga) کا کہنا تھا کہ 2020 میں یورپ کو معاشی بحران اور کساد بازاری کے ساتھ کئی دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ براعظم بیکار زمین بن کر رہ جائے گا اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply