نیتن یاھو اور بینی گینٹز کے شراکت اقتدار فارمولے کی منظوری

نیتن یاھو اور بینی گینٹز باری باری وزارت عظمی کا منصب سنھبالیں گے اور اپنی مرضی کی کابینہ تشکیل دیں گے

نیتن یاھو اور بینی گینٹز باری باری وزارت عظمی کا منصب سنھبالیں گے اور اپنی مرضی کی کابینہ تشکیل دیں گے

تل ابیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو اور بلیو وائیٹ اتحاد کے صدر بینی گینٹز کے درمیان طے پائے شراکت اقتدار فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فارمولے کے تحت نیتن یاھو اور بینی گینٹز باری باری وزارت عظمی کا منصب سنھبالیں گے اور اپنی مرضی کی کابینہ تشکیل دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں طویل کشمکش اور سیاسی محاذ آرائی کے بعد نیتن یاھو اور بینی گینٹز شراکت اقتدار کے ایک فارمولے پر متفق ہوئے تھے۔ نیتن یاھو اور گینٹز کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے کے حوالے سے کنیسٹ میں ایک بل پیش کیا گیا تھا۔ کنیسٹ نے واضح اکثریت کے ساتھ اس بل کی منظوری دے دی۔ اس فارمولے کے تحت دونوں رہنما باری باری حکومت سازی کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply